راولپنڈی: معرکہ حق میں دشمن کو شکست دے کر عظیم کامیابی حاصل کرنے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے آئی ایس پی آر نے نیا ملی نغمہ ’’دھڑکن پہ ایک ہی نام‘‘ جاری کر دیا ہے۔
یہ نغمہ ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ کی تاریخی کامیابیوں کا ناصرف بھرپور اعتراف ہے بلکہ وطن پر جان نچھاور کرنے والے شہداء کو زبردست خراج عقیدت بھی پیش کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیر ،اسلام آباد، بالائی کے پی سمیت مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
نغمے میں وطن سے محبت، قومی یکجہتی اور پاک افواج پر بھرپور اعتماد کا پیغام دیا گیا ہے۔ نغمے کا مرکزی خیال یہ پیغام ہے کہ ’’ہر لمحہ تیار ہم‘‘ صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ دشمن کے خلاف فولادی عزم کی علامت ہے۔