لندن میں ایک برطانوی پاکستانی خاندان کے چار افراد گھر میں آگ لگنے سے جان کی بازی ہار گئے ہیں
برطانوی میڈیا کے مطابق آگ شمال مغربی لندن کے شہر برینٹ میں لگی جس کے نتیجے میں ایک 43 سالہ خاتون، اس کی 15 سالہ بیٹی، 8 سالہ بیٹا اور 4 سالہ بیٹا جاں بحق ہو گیا۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہی خاندان کی 70 سالہ خاتون اور ایک نوجوان لڑکی کو زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔ایک اور کشمیری نژاد برطانوی خاتون قبضہ مافیا کے ظلم کا شکار، عوام ایکشن کمیٹی بھی میدان میں آگئی
مقامی حکام کے مطابق آگ لگنے سے خاتون کا تین منزلہ مکان مکمل طور پر تباہ ہو گیا جبکہ پولیس نے ایک شخص کو چاروں افراد کے قتل کے شبے میں گرفتار بھی کر لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاندان تقریباً 20 سال قبل پاکستان سے برطانیہ منتقل ہوا تھا۔