اسلام آباد ( کشمیر ڈیجیٹل )مقبوضہ کشمیر میں آپریشن بنیان مرصوص سےبھارت کو منہ توڑ جواب دینےکے پوسٹر آویزاں چسپاں کردئیے گئے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں پوسٹرز چسپاں کیے گئے ہیں جن میں پاکستانی پرچم، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور جے 10 سی لڑاکا طیارے کی تصاویر ہیں ۔
کشمیر میڈیا سروس نے کہا کہ یہ پوسٹر سری نگر اور دیگر علاقوں میں “آپریشن بنیان مرصوص کے سلسلے میں دیواروں، ستونوں اور کھمبوں پر چسپاں کیے گئے ۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔صدر مملکت اور وزیراعظم نے جنرل سید عاصم منیر کو ’’بیٹن آف فیلڈ مارشل‘‘ کے اعزاز سے نواز دیا
کشمیر میڈیا سروس کا مزید کہنا تھا کہ پوسٹرز میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ بھرپوریکجہتی کا اظہار کیا گیا اور ان کی جدوجہد کے لیے سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
پوسٹرز پر پاکستان زندہ باد کے نعرے ،پاکستان کی مسلح افواج، مکمل پیشہ ورانہ مہارت سے لیس، تعریف کی مستحق ہیں، پاکستان کی افواج نے ہندوستانی فوج کا پول کھول دیا ہے کی عبارت بھی تحریر تھی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے 10 مئی کوآپریشن بنیان مرصوص شروع کرکے بھارت کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا تھا۔