نیلم (کشمیر ڈیجیٹل)ڈپٹی کمشنر نیلم راجہ ندیم جنجوعہ ایس پی نیلم خواجہ محمد صدیق اسسٹنٹ کمشنر شاردہ راجہ محمد بلال تحصیلدار شاردہ خواجہ محمد فاروق کا دورہ لوہر گریس جانوئی کے مقام پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نیلم نے کہا کہ نیلم ویلی میں ناقص اشیاء کی ترسیل کو سختی سے بند کریں گے ۔
جو دوکاندار ناقص اشیاء فروخت کرے گا اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ گریس ویلی میں کرائوں کے حوالے سے انتظامیہ سختی سے عملدرامد کروائے گی ۔
عوام زائد کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف انتظامیہ کو اگاہ کرے۔ تحصیل انتظامیہ چیئرمین پرائیس کنٹرول کمیٹی اسسٹنٹ کمشنر شاردہ ایشا خورد ونوش کی لسٹ جاری کریں گے ۔۔
معیاری اشیاء جس میں سبزی فروٹ وغیرہ بھی شامل ہیں کی ترسیل کو یقینی بنائیں گے ۔کیل اور ہلمت کے مقام پر کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے تاکہ عوام کے مسائل سن کر ان پر عملدرامد کروا سکیں۔
اس موقع پر ایس ایچ او کیل زولفقار علی زولفی چوکی افیسر جانوئی سید امداد شاہ معاون ڈپٹی کمشنر نیلم راجہ نعیم بلاک افیسر جانوئی سلیم منہاس رضوان منہاس تصور شیخ فاریسٹ گارڈ اور محرر چوکی سردار مہربان ریسانی بلال کیانی و دیگر موجود تھے
پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، 3 لاکھ 54 ہزار سے تجاوز