مظفرآباد : مانکپیاں کے مقام پر سیلفی بناتے ہوئے ایک جواں سال لڑکی دریائے جہلم کی بے رحم موجوں کی نذر ہو گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب لڑکی تصاویر بناتے ہوئے اچانک پاوں پھسلنے سےدریا میں جا گری۔ اطلاع ملتے ہی واٹر ریسکیو مظفرآباد کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ڈوبنے والی لڑکی کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
یہ بی پڑھیں: مظفرآباد میں شہداء کو خراجِ عقیدت، آج شٹرڈاؤن اور جلسے کا بڑا اعلان
ریسکیو حکام کے مطابق دریائے جہلم میں جاری آپریشن میں تربیت یافتہ غوطہ خور حصہ لے رہے ہیں اور لڑکی کو تلاش کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔