اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام سے کشمیر کونسل کے ممبران محمد حنیف ملک اور خواجہ طارق سعید نے اہم ملاقات کی۔
ملاقات میں معرکہ بنیان مرصوص کی تاریخی کامیابی کے بعد مسئلہ کشمیر پر ایک عظیم الشان قومی کانفرنس کے انعقاد پر اصولی اتفاق رائے کیا گیا۔
اس سلسلے میں چیئرمین کشمیر کونسل، وزیراعظم پاکستان سے رسمی منظوری کی کارروائی جلد مکمل کی جائے گی اور کانفرنس کی تاریخ کا باقاعدہ اعلان متوقع ہے۔
ملاقات کے دوران انجینئر امیر مقام نے اپنے حالیہ دورہ آزاد کشمیر اور بارڈر لاہن کے علاقوں میں عوامی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی۔
انہوں نے واضح کیا کہ سرحدی علاقوں میں اسکولوں، ڈسپنسریوں کی عمارتوں اور حفاظتی بنکروں کی ہنگامی بنیادوں پر تعمیر وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔
شرکاء نے اس پر مکمل اتفاق کیا کہ ان ترقیاتی منصوبوں کو فوری طور پر شروع کیا جانا چاہیے۔وزیر امور کشمیر نے یقین دہانی کرائی کہ مذکورہ علاقوں کیلئے ترقیاتی کاموں کا آغاز جلد کیا جائے گا۔
جن میں سڑکوں کی تعمیر بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عنقریب بارڈر لائن پیکج کا باقاعدہ اعلان کریں گے، جب کہ مسئلہ کشمیر پر قومی سطح کی کانفرنس بھی جلد منعقد کی جائے گی۔
پاکستانی مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 500 روپے اضافہ