ہجیرہ، لوڈشیڈنگ ،وولٹیج کی کمی کیخلاف عوامی ایکشن کمیٹی کا پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

ہجیرہ(کشمیر ڈیجیٹل)گزشتہ کئی روز سےبجلی کی لوڈشیڈنگ اور وولٹیج کی کمی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹیوں سے وابستہ شہریوں کا تتہ پانی ہجیرہ اہم دفاعی شاہراہ بند کرکے پہیہ جام ہڑتال کا اعلان۔
عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبران کا کہناتھا کہ 26 مئی بروز پیر تتہ پانی ہجیرہ اہم دفاعی شاہراہ کو بند کیا جائے گا،

بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،شہریانٹرمیڈیٹ کے امتحانات جاری ہیں۔طلبہ وطالبات کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

آن لائن کام کرنے والے پروفیشنلز اور کلاسز لینے والے طلباء وطالبات کو بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،
انتظامیہ فی الفور بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور وولٹیج کی کمی کو پورا کرے،بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ اور وولٹیج کی کمی پوری ہونے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔
کشمیر ڈیجیٹل کی خبر پر ایکشن، وزیراعظم کا پانی بحران کے ذمہ دارافسران کیخلاف کارروائی کا حکم

Scroll to Top