کشمیر ڈیجیٹل کی خبر پر ایکشن، وزیراعظم کا پانی بحران کے ذمہ دارافسران کیخلاف کارروائی کا حکم

مظفر آباد(کشمیر ڈیجیٹل) کشمیر ڈیجیٹل کی خبر پر ایکشن، وزیراعظم چوہدری انوارلحق کی ہانی فراہمی میں کوتاہی کے ذمہ دار آفیسران کے خلاف کارروائی کی ہدایت ،کشمیر ڈیجیٹل نے دو روز قبل گوجرہ ٹامی میں پانی کی عدم دستیابی پر مقامی لوگوں نے احتجاج ریکارڈ کروایا تھا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کی زیرصدارت محکمہ فیزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ کا اجلاس ،آزادکشمیر بھر میں پانی کی سپلائی لائنز کے حوالے سے درپیش جملہ مسائل کو فوری حل کیا جائے،واٹر سپلائی سکیموں کو مکمل فعال کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں،

وزیراعظم انوارالحق کا کہنا تھا کہ فنڈز کو مفاد عامہ کے منصوبوں کی تکمیل کے لیے خرچ کیا جائے،بدانتظامی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
اگر آپ مستقبل کے چیلنجز کو بھانپ نہیں سکتے تو پھر آپ میں لیڈرشپ سکلز موجود نہیں،چیلنجز بارے ادارک نہ ہونے کی خامی کو لیڈر شپ صلاحیتیوں کا فقدان کہیں گے

الیکٹرک آلات کی رئیپرنگ ، جدید آلات کی انسٹالیشن کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں،چیزوں کو بہتر سمت میں لانے کے لیے مؤثر حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھا جائے،

وزیراعظم چوہدری انوار الحق کا کہنا تھا کہ ٹیوب ویلز کی یوٹیلائزیشن کو ہر ممکن طور پر یقینی بنایا جائے ،آزادکشمیر کے تینوں ڈویژنز میں کارکردگی کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے ،افسران عوام کے لیے آسانیاں پیدا کریں ,حکومت کے وسائل عوام کی فلاح کیلئے خرچ کئے جائیں۔

شہریوں کے ٹیکس کے ایک ایک پیسے کا تحفظ یقینی بنائیں گے،کارگرگی کو مؤثر بنائیں ، ہر کام میں بہتری کی گنجائش باقی رہتی ہے

جہاں بہتری کی نشاندہی ہوگی وہاں عوام کی فلاح کیلئے وہاں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں۔حکومت نظام کو مؤثر بنانے کیلئے دستیاب وسائل کو استعمال میں لائے گی ۔

ناقص حکمت عملی، وفاقی حکومت کاصرف 25 ہزار عازمین کو حج پر بھیجنےکافیصلہ

Scroll to Top