دوحہ (کشمیر ڈیسک) قطر حکام نے عید الاضحیٰ کے موقع پر مملکت بھر میں 5 دن کی سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا ۔
عید الاضحی کی چھٹیاں 9 ذوالحجہ سے 13 ذوالحجہ تک جاری رہیں گی ۔ قمری کیلنڈر کے مطابق یوم عرفہ جمعرات 5 جون کو متوقع ہے جبکہ عیدالاضحی جمۃ المبارک 6 جون کو منائی جائے گی ۔
قطری حکام کے مطابق حتمی فیصلہ 27 مئی کو چاند دیکھنے کے بعد ہی کیا جائےگا تاہم اگر چاند 27 مئی کو نظرآگیا تو ذوالحجہ 28 مئی سے شروع ہوگا ۔
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں بھی یومِ عرفہ کی تعطیل کے بعد عید کے تین دن کی چھٹیاں دی جائیں گی، جو جمعہ 6 جون سے اتوار 8 جون تک جاری رہیں گی تاہم، دونوں ممالک میں چھٹیوں کی حتمی توثیق چاند کی رؤیت سے مشروط ہے۔
دوسری جانب پاکستان میں ذوالحج کا چاند 17 مئی کو نظر آنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ سپارکو نے عید الاضحیٰ ہفتہ 7 مئی کو ہونے کی پیشگوئی کردی۔
سپارکو نے پاکستان میں ذوالحج کا چاند 28 مئی کو نظر آنے کی پیش گوئی کردی۔ کہا کہ 27 مئی کو ملک بھر میں چاند نظر آنے کے امکانات تقریباً نہ ہونے کے برابر ہیں۔
انٹرنیٹ موبائل سروس کی بہتری کیلئے موثراقدامات ناگزیر ہوچکے ، منصور قادر ڈار