لاہور:ابی ایل پی ایس ایل 10 کے پہلے ایلیمنیٹر میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ایلیمینیٹر میں لاہور قلندرز نے 191 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں حاصل کیا۔
قلندرز کی جانب سے عبداللہ شفیق 65 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ فخر زمان 47، کوشل پریریا 30 اور محمد نعیم 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بھانوکا راجا پکشا 23 اور آصف علی 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔کراچی کی جانب سے حسن علی نے 2 جبکہ میر حمزہ اور فواد علی نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز اسکور کیے۔
کپتان ڈیوڈ وارنر 75 رنز بنا کر نمایاں رہے۔عرفان خان نیازی 18، ٹِم سائیفرٹ 16، محمد نبی 16، سعد بیگ 11، جیمز ونس 4، عباس آفریدی 2 جبکہ حسن علی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
خوشدل شاہ 27 اور میر حمزہ 2 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ پویلین لوٹے۔قلندرز کی جانب سے حارث رؤف نے 3، کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 2 جبکہ شکیب الحسن، محمد نعیم اور زمان خان نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
کراچی کنگز کے خلاف فتح کے بعد لاہور قلندرز دوسرے کوالیفائر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے مدِ مقابل ہوگی۔ میچ جمعے کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل،اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 79 رنز سے شکست دیدی