مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) نیلم محکمہ جنگلات کیرن فاریسٹ ڈویژن کی بانڈی رینج کے رینج آفیسر ملک طاہر حمید کا صندوق سیداں کے علاقہ سوسل کمپارٹ نمبر 13 اور 14 میں کامیاب کارروائی ۔ گھر کے اندر سے لگی گئی خفیہ ووڈ انڈسٹری سے 50 لاکھ سے زائد تیار شدہ فرنیچر ۔ تیار شدہ فرنیچر میں الماریاں ، ڈبل بیڈ،ڈائنگ ٹیبل، ڈریسنگ ٹیبل سمیت تین سو سے زائد دیودار کی تیار شدہ لریں ضبط کرلیں۔
رینج آفیسر کی دبنگ کارروائی پر عوام علاقہ کی طرف سے خراج تحسین ۔ عوامی حلقوں کا کہنا تھا رینج آفیسر ملک طاہر حمید جیسی شخصیات پوری قوم و ملک کا فخر ہوتی ہیں ۔
موصوف نے اس سے پہلے بھی گرین گولڈ کی مکمل حفاظت کی اور مکمل پہرہ دیا۔ آج کی صندوق کے علاقہ سوسل میں دبنگ کارروائی نے جنگلات کے ڈاکوؤں اور مافیا کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام ایسے اقدامات کو سہراتے ہیں ۔ ان اقدامات سے نیلم کے قیمتی جنگلات محفوظ رہیں گے۔ جنگل چور مافیا نے نیلم کی سیاحت کو تباہ وبرباد کردیا ہے ۔
مافیا جنگل کو کاٹتا جارہا ہے جس کے باعث جنگلی چرند پرند بھی غائب ہو چکے ہیں اس کے ساتھ ساتھ جنگلات خاتمہ سے نیلم کے سیاحتی مقامات بھی اور پڑ رہا ہے