مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)راولپنڈی سے مظفرآباد کی عوام کیلئے بھیجی جانے والی ادویات کوہالہ پولیس نے ضبط کر لی۔ڈرگ انسپکٹر مظفرآباد ادویات کو واگزار کروانے کیلئے پولیس پر دباؤ ڈالنے لگے۔
ذرائع کے مطابق کسی بھی قسم کی ایسی ادویات جسکا ڈائریکٹ تعلق انسانی جانوں کے بچاو کیلئے ہو تو اس کی ترسیل کا ایک خاص طریقہ کار اور مخصوص گاڑی ہوتی ہے تاہم آج کوہالہ پولیس نے کھل بوسہ اور دیگر سامان لوڈ کئیے ہوئے ٹرک سے قیمتی ادویات ضبط کر لیں۔یہ دارالحکومت جس کے ڈرگ انسپکٹر خود مافیا کے ساتھ ملکر لوگوں کو موت تقسیم کروا رہے ہیں۔
عوامی حلقوں کا شدید ردعمل وزیراعظم چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا کہ ایسے ڈرگ انسپکٹر کو نوکری سے فارغ کرکے قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔بصورت دیگر لوگ زائد المیعاد ادویات کھا کر مرتے رہیں گے۔
ذرائع کے مطابق مظفرآباد میں بھینسوں کابھوسہ لانے والے ٹرک سے ادویات برآمد کر لی گئیں،
کوہالہ چوکی پولیس نے ادویات برآمد کیں لیکن محکمہ صحت کے حکام کی جانب سے اپنے ہی جاری کردہ ایس اوپیز کے برعکس اس عمل کو معمول کی کارروائی قرار دے کر ادویات سپلائی کی اجازت دیدی۔
ادویات کی ترسیل کے حوالے سے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شہریوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
فیلڈ مارشل کا اعزاز قوم کی طرف سے آرمی چیف کو تحفہ ، راجہ فاروق حیدر