ایل او سی شہداء،زخمیوں کیلئے پیکج کی منظوری ، نوٹیفکیشن جاری، شہداء کے ورثاء کو دس ملین ملیں گے

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)صدر آزاد جموں و کشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے آزاد جموں و کشمیر کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں ایل او سی متاثرین کی امداد کیلئے 532.000 ملین کی منظوریدی جس کا اعلان وزیر اعظم پاکستان نے سویلین شہدا اور ہندوستان کے ساتھ حالیہ تنازعہ کے دوران شہیداور زخمی ہونے والے افراد کیلئے معاوضے کے پیکیج کے طور پر کیا تھا۔

سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کے حق میں مختص فنڈز کے خلاف اخراجات ہر شہید/زخمی (شہریوں) کیلئے درج ذیل افراد کیلئے رقوم کی فراہمی یقینی بنانے کافیصلہ کیا ہے جس کیلئے تمام قانونی ضابطوں کی تکمیل سے مشروط کیا گیا
ہے ۔
بھارتی جارحیت میں شہید ہونیوالے شہریوں کیلئے 10,000 ملین روپے، شدید زخمیوں کیلئے 2.000 ملین جبکہ عام زخمیوں کیلئے 1.000 ملین روپے کی منظوری دی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
یاد رہے کہ ایل او سی پیکج :
آزاد جموں اینڈ کشمیر سیز فائر لائن انسیڈنٹس ریلیف (امینڈمنٹ) ایکٹ 2019 کے مطابق لائن اف کنٹرول کے پار سے ہندوستانی جارحیت کے باعث ہونے والے نقصانات پر حکومت ازاد کشمیر بزیل شرح سے متاثرین کی دلجوئی کر رہی ہے
1. شہداء : 10 لاکھ فی کس
2. مستقل معذور: اٹھ لاکھ روپے فی کس
3. شدید زخمی: 3 لاکھ روپے فی کس
4. معمولی زخمی: 50 ھزارروپے فی کس
5. گھر مکمل تباہ : 1لاکھ: روپے
6. گھر جزوی تباہ: 60 ہزار روپے
7. دکان مکمل نقصان: 50 ہزار
8. دکان جزوی نقصان : 30 ہزار
9. بڑی گاڑی : ایک لاکھ
10.چھوٹی گاڑی : 50 ہزار
11. شیلٹر : 50 ہزار
12. گائے/ بھینس: ایک لاکھ
لائن اف کنٹرول پر شہید ہونے والے سویلینز کے ورثاء کو 10 لاکھ روپے فی کس ادائیگی بذریعہ ڈپٹی کمشنر، کمشنر اور متعلقہ ایم ایل اے یا وزراء صاحبان گھر گھر جا کر کی جا چکی ہے جبکہ زخمیوں کی میڈیکل رپورٹ ملنے کے بعد کچھ کی ادائیگی کی جا چکی ہے اور بقایا زخمیوں کی اگلے ایک سے دو دن میں دن میں تکمیل ہو جائے گی
کمیٹی موقع پرنقصانات کا تعین کرتے ہوئے اندر دو ہفتے رپورٹ متعلقہ ڈپٹی کمشنر کو پیش کرے گی اور متعلقہ ڈپٹی کمشنر تحت قواعد ادائیگی کریں گے اسی طرح زخمیوں کو ان کی کیٹیگری کے مطابق ڈاکٹرز کی رپورٹ کی روشنی میں ادائیگی کر بھی دی گئی ہے اور جو بقیہ ہیں ان کو اگلے دو دن میں ادائیگی کر دی جائے گی جس کے لیے تمام ضروری فنڈز بورڈ اف ریونیو کی سطح سے جاری ہو چکے ہیں

اسی اثناء میں حکومت پاکستان نے بھی سویلین شہداء ، زخمیوں اور معزوروںکیلئے ادائیگی کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق شہداء کے ورثاہءکو ایک کروڑ روپیہ فی کس، مستقل معذور زخمیوں کو 20 لاکھ روپیہ اور شدید زخمیوں کو 10 لاکھ روپیہ فی کس ادائیگی کی جا رہی ہے
نیلم ویلی :سماجی تنظیم کورٹ کے تعاون سےایل او سی متاثرین میں راشن ، ادویات تقسیم

Scroll to Top