مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل ) گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی مظفرآباد کے بیشتر علاقوں میں پانی کابحران شدت اختیار کرگیا ۔۔ کشمیرڈیجیٹل نمائندگان کے مطابق کئی علاقوں میں پبلک ہیلتھ کی جانب سے پانی کی فراہمی میں تعطل سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔۔
ریاستی دارلحکومت کے نواحی علاقہ ٹامی گوجرہ کے عوام بھی پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ، پبلک ہیلتھ کی جانب سے تاحال کوئی موثر اقدامات نہ اٹھایا جاسکا جس کے باعث خواتین، بچے اور بزرگ گیلن اٹھائے گھنٹوں پانی کیلئے شدید گرمی میں قطار میں کھڑے رہنے پر مجبور ہیں۔
عوام علاقہ کا وزیراعظم ، حلقے کے ایم ایل ایز اور حکومت عہدیدیداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ علاقے میں فوری طور پر پانی کا بحران خاتمے کیلئے اپنا کردار اد ا کریں تاکہ لوگ سکھ کا سانس لیں۔
ہم امن چاہتے ہیں، ایٹمی جنگ بے وقوفی ، جنگ مسلط کی گئی تو پھر تیار ہیں ، ڈی جی آئی ایس پی آر