ڈاکٹر نجیب نقی کاڈی ایچ کیوہسپتال سدھنوتی کا دورہ ، مریض ہسپتال انتظامیہ کیخلاف پھٹ پڑے

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر)سابق وزیر صحت و خزانہ و نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان ن لیگی سینئر راہنما سردار صابر،صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ آزاد کشمیر سردار یاسر منشاء خان ,راشد صدیق اور دیگر راہنما وں کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال سدھنوتی کی مختلف وارڈز کا دورہ کیا

ڈاکٹر نجیب نقی نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی ۔ڈاکٹر نجیب نقی نے مریضوں سے علاج معالجہ کی سہولیات کے متعلق پوچھا تو مریضوں اور ان کے ورثا نے وزیر اعظم اور وزیر حکومت سردار محمد حسین، ہسپتال انتظامیہ کے خلاف شکایات کے انبار لگادئیے اور کہا کہ ہسپتال میں ٹیسٹوں ،اور دیگر بنیادی سہولیات میسر نہیں ہیں

ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان نے مریضوں اور ان کے ورثا کو یقین دہانی کروائی کے وہ اس ہسپتال میں جو بھی مسائل ہیں انکے حل کے لئے اعلی حکام سے بات کریں گے اور تمام بنیادی سہولیات مہیا کروائی جائیں گی ۔

ڈاکٹر نجیب نقی نے ہسپتال کے خستہ حال بیڈ ۔اور دیگر وارڈوں کو بھی خود چیک کیا اور کہا کہ میں جلد اس حوالے سے اقدامات کو یقینی بنواوں گا تا کہ ہسپتال مزید تباہ ہونے سے بچ سکے اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ اس ہسپتال کے لیے مجھ سمیت مسلم لیگ ن کے ہر فرد نے اپنا کردار ادا کیا ہے یہ ہمارا نہیں بلکہ سدھنوتی کی عوام کا ہسپتال ہے ۔

اسکی دیکھ بھال ہم سب کی زمہ داری ہے ۔ڈاکٹر نجیب نقی خان نے عوام سے اپیل ہے کہ وہ بھی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سدھنوتی کو مینٹین رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔انشاء اللہ اس ہسپتال کہ جملہ معاملات کو حل کروانے کے لیے ماضی کی طرح اب بھی اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا.
بھارتی میڈیا کا ’جھوٹ کا کارخانہ‘ بے نقاب: متنازعہ اینکر ارناب گوسوامی کیخلاف مقدمہ درج

Scroll to Top