اسٹیٹ بینک کا عید الاضحیٰ سے پہلے ‘گو کیش لیس’ مہم کا آغاز

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) نے عید الاضحیٰ سے قبل جانوروں کے بازاروں میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینے کے لیے “گو کیش لیس” مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

گو کیش لیس مہم 19 مئی سے عید کے  ایک روز قبل تک جاری رہے گی، جس کا مقصد قربانی کے جانوروں اور متعلقہ خدمات کی ادائیگی نقد کی بجائے ڈیجیٹل ذرائع سے کرنا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے تجارتی بینکوں کے تعاون سے ملک بھر کے 54 منتخب جانوروں کے بازاروں میں ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام متعارف کروائے ہیں۔ اس مہم کے تحت لوگ جانوروں کے ساتھ پانی، چارہ، اور پارکنگ کی ادائیگیاں بھی کیش لیس طریقے سے کر سکیں گے، جس سے لین دین زیادہ محفوظ اور آسان ہو جائے گا۔

مصروف موسم میں آن لائن ادائیگیوں کو آسان بنانے کے لیے اسٹیٹ بینک نے 19 مئی سے 15 جون تک آن لائن ٹرانزیکشن کی حد میں عارضی اضافہ بھی کیا ہے۔ یہ اقدام گزشتہ سال کامیاب پائلٹ پراجیکٹ کی بنیاد پر کیا گیا ہے، جب عید کے موقع پر ڈیجیٹل ادائیگیاں کامیابی سے ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: یاماہا کی زبردست آفر! اب زیرو مارک اپ پرموٹر سائیکل خریدیں

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کا استعمال نہ صرف محفوظ اور آسان ہے بلکہ پاکستان میں مالی شمولیت کو بھی فروغ دیتا ہے۔ مرکزی بینک خریداروں اور فروخت کنندگان دونوں کو دعوت دیتا ہے کہ وہ اس مہم کا حصہ بنیں اور عید کے موقع پر “گو کیش لیس” مہم سے فائدہ اٹھائیں۔

Scroll to Top