یاماہا کی زبردست آفر! اب زیرو مارک اپ پرموٹر سائیکل خریدیں

یاماہا پاکستان نے موٹر سائیکلوں کے شوقین افراد کے لیے ایک شاندار سہولت متعارف کرواتے ہوئے معروف بینکوں کے ساتھ شراکت داری کی ہے، جس کے تحت صارفین اب بغیر کسی مارک اپ کے 6 سے 12 ماہ کی آسان اقساط پر نئی یاماہا موٹر سائیکل خرید سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یاماہاکی یہ زیرو پرسنٹ مارک اپ آفر ملک بھر میں صرف مخصوص شہروں اور آفیشل یاماہا ڈیلرشپ نیٹ ورک کے ذریعے دستیاب ہے جو بینک کی منظوری اور علاقائی دستیابی سے مشروط ہے۔

یاماہا نے یہ سہولت اپنے صارفین کے لیے موٹر سائیکل کی ملکیت کو مزید قابل رسائی اور آسان بنانے کے لیے متعارف کرائی ہے، اس آفر کے تحت ایم سی بی بینک، عسکری بینک، بینک الفلاح، بینک اسلامی، جے ایس بینک، فیصل بینک، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ اور بینک آف پنجاب جیسے معروف مالیاتی ادارے شامل ہیں۔

قسطوں کی مدت اور شرائط ہر بینک کی داخلی پالیسی کے مطابق مختلف ہو سکتی ہیں، جبکہ اہلیت کے معیار، درکار دستاویزات اور ادائیگی کی شرائط بھی ہر ادارے کے لحاظ سے طے کی جائیں گی۔ صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے شہر میں اس آفر کی دستیابی کی تصدیق ضرور کریں۔

یہ بھی پڑھیں: نادرا نے گھر بیٹھے بچوں کے ’’ب ‘‘ فارم بنوانے کی سہولت متعارف کرادی

یاماہا کے ترجمان کے مطابق یہ آفر محدود مدت کے لیے ہے، لہٰذا موٹر سائیکل خریدنے کے خواہشمند افراد سے کہا گیا ہے کہ وہ جلد از جلد درخواست دیں اور مکمل شرائط و تفصیلات کے لیے یاماہا کے آفیشل انسٹالمنٹ پلان پورٹل www.yamaha-motor.com.pk/installment-plans پر رجوع کریں۔

یاد رہے، یہ پیشکش بغیر کسی اضافی مالی بوجھ کے نئی یاماہا موٹر سائیکل خریدنے کا بہترین موقع ہے۔

Scroll to Top