کشیدگی کے دوران شاہین 3 بیلسٹک میزائل کا استعمال،دفترخارجہ نے بھارتی دعویٰ مسترد کردیا

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)بھارتی میڈیا کا پاکستان پر بنیان مرصوص آپریشن کے دوران شاہین میزائل کے استعمال سے متعلق بے بنیاد دعووں کو ترجمان دفتر خارجہ نے مسترد کردیا۔

رپورٹ کے مطابق دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں بھارتی میڈیا کے ان بے بنیاد دعوؤں کے جواب میں کہ پاکستان نے آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ کے دوران شاہین میزائل کے استعمال کو مسترد کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کے تمام الزامات سراسر جھوٹ پر مبنی اور بے بنیاد ہیں،

بھارتی فوج کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی گئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان نے شاہین میزائل استعمال کیا، جب بھارتی فوج کو اپنی غلطی کا ادراک ہوا تو اس ویڈیو کو فوراً حذف کر دیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ من گھڑت اطلاعات دراصل بھارت کی آپریشن “سندور” میں ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کی منظم کوششوں کا حصہ ہیں، پاکستان کی روایتی فوجی صلاحیتوں نے واضح برتری حاصل کی۔

بیان میں کہا گیا کہ اس کے ساتھ ساتھ یہ پروپیگنڈا نئی دہلی کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اور پاکستان پر “جوہری بلیک میلنگ” جیسے من گھڑت الزامات پر مبنی بیانیے کو فروغ دینے کی کوشش کا تسلسل ہے۔

پاکستان کی جانب سے استعمال کیے گئے ہتھیاروں کی مکمل تفصیل آئی ایس پی آر کی 12 مئی کی پریس ریلیز میں دی گئی ہے، طویل فاصلے تک مار کرنے والے فَتح سیریز F1 اور F2 میزائل، جدید ترین ہتھیار، لانگ رینج لوئٹرنگ کِلر ڈرونز، اور ہائی پریسیژن طویل فاصلے کی توپیں شامل ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ان میزائلوں سے بھارت اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں واقع مخصوص فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا، غیر مصدقہ اور اشتعال انگیز مواد کی اشاعت نہ صرف علاقائی استحکام کے لیے نقصان دہ ہے، سرکاری اداروں کی پیشہ وارانہ ساکھ پر بھی سوال اٹھاتی ہے۔
پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص کے دوران شاہین 3 بیلسٹک میزائل کے استعمال کا بھارتی الزام مسترد کر دیا ،ترجمان دفتر خارجہ کا بھارتی میڈیا کے بے بنیاد دعوؤں پر ردعمل آپریشن “بنیان مرصوص میں پاکستان کی جانب سے شاہین میزائل کے استعمال کا جھوٹا الزام مسترد ،ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی میڈیا کے بعض حلقوں میں پھیلائی جانے والی بے بنیاد اور من گھڑت خبروں کو سختی سے مسترد کر دیا ،بھارتی میڈیا میں غلط طور پر دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص میں شاہین میزائل استعمال کی،بھارتی میڈیا پر جھوٹے دعوے بھارتی فوج کے سرکاری ایکس ہینڈل سے جاری ویڈیو کے بعد سامنے آئے،بھارتی فوج کی ویڈیو میں مبینہ طور پر شاہین میزائل کے استعمال کو دکھایا گیا تھا

پاکستان کی جانب سے استعمال ہونے والے ہتھیاروں کی تفصیل 12 مئی 2025 کو آئی ایس پی آر کے پریس ریلیز میں درج ہے۔اس قسم کی گمراہ کن مہمات دراصل بھارت کی جانب سے آپریشن “سندور” میں ناکامیوں کو چھپانے کی ایک منظم کوشش کا حصہ ہیں،بھارتی ناکامیاں پاکستان کی روایتی فوجی صلاحیتوں کے مظاہرے کا نتیجہ تھیں

جھوٹے بیانیے نئی دہلی کی طرف سے جنگ بندی کے بارے میں غلط فہمیاں پھیلانے اور پاکستان پر نام نہاد “ایٹمی بلیک میلنگ” کا جھوٹا الزام لگانے کے ساتھ بھی جُڑے ہوئے ہیں پاک فوج نے جدید ترین اور دور مار “فتح” سیریز کے میزائل—فتح اول اور فتح دوم استعمال کئے،فتح سیریز کے ساتھ، جدید گولہ بارود، دور مار خودکار قاتل ڈرونز، اور انتہائی درستگی سے نشانہ لگانے والی طویل فاصلے تک مار کرنے والی توپیں استعمال کی گئیں

بھارت اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں عسکری ٹھکانوں کی تفصیل بھی اسی پریس ریلیز میں موجود ہے،غیر مصدقہ اور اشتعال انگیز مواد کا پھیلاؤ نہ صرف خطے میں استحکام کو نقصان پہنچاتا ہے بلکہ سرکاری اداروں کی پیشہ ورانہ ساکھ پر بھی سوالیہ نشان ہے

جوہری مواد کی نقل وحرکت، نیوکلیئر سکیورٹی ماہرین کی بھارتی ناکامیوں پر اظہار تشویش

Scroll to Top