CH YASEEN

بلاول بھٹو سفارتی محاذ پر کامیابی کی نئی تاریخ رقم کریں گے ، چوہدری یٰسین

اسلام آباد( کشمیر ڈیجیٹل )صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر چوہدری یٰسین نے کہاہے کہ سفارتی محاذ پر جنگ لڑنے کے لیے حکومت کی جانب سے چیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا انتخاب ان کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے اور جیالوں کے لیے مقام فخر ہے ۔

سفارتی محاذ ایک ایسا محا ذ ہوتا ہے جو ملکوں کی گزرتے وقت اور آنے والے وقت کا تعین کرتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ قبل ازیں بھی بطورِ وزیر خارجہ اسلامی جمہوریہ پاکستان انہوں نے پاکستان کو سفارتی تنہائی سے نکال کر اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا اظہار کیا تھا اور بھارت کے ساتھ جنگ کے دوران ایک مدبر قومی رہنما کا کردار ادا کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں ۔بھارت اپنے اندرونی حالات سے توجہ ہٹانے کیلئے خطے میں کشیدگی پیدا کر رہا ہے،چوہدری یٰسین

انہوں نے کہا کہ جب پاکستان پر مشکل وقت آیا پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت نے تمام اختلافات بالائے طاق رکھ کر پاکستان کپھے کا نعرہ لگا دیا۔

انہوں نے کہا کہ ریاست ہے تو سیاست ہے ، افواج پاکستان نے بھارت کے خلاف تاریخ ساز فتح حاصل کی ہے جس کا اعتراف دنیا نے برملا کیا ہے۔

انہوں نےمزید کہا کہ قوم افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے اور دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔

چیئر مین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان سفارتی سطح پر کامیابیوں کی ایک نئی تاریخ رقم کرے گا اور دشمن کو سفارتی محاز پر بھی عبرت ناک شکست ہو گی۔

Scroll to Top