راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ایس ایل سیزن کے 28 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو 2 وکٹوں سے ہرا دیا ۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کی جانب سے دیا گیا 186 رنز کا ہدف آخری گیند پر حاصل کر کے کامیابی اپنے نام کی ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے حسن نواز نے 67 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ خواجہ نافع 51 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔
ملتان سلطانز کی طرف سے شاہد عزیز نے 3 ، محمد حسنین، عبید شاہ اور پیٹر ہٹزوگلونے 1،1 وکٹ حاصل کی۔ قبل ازیں راولپنڈی میں ہونے والے میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔پی ایس ایل 10 کا میلہ دوبارہ سج گیا، پاک فوج کو خراج تحسین پیش
ملتان سلطانز کی جانب سے اننگز کا آغاز کپتان محمد رضوان اور یاسر خان نے کیا تاہم محمد رضوان 4 رنزبنا کر پویلین لوٹ گئے ، اوپنر یاسر خان 45 اور طیب طاہر 36 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سےعثمان طارق نے 3 ، فہیم اشرف، خرم شہزاد، ابرار احمد اور محمد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ادھر راولپنڈی میں گرد وغبار اور بارش کے باعث لاہور قلندر اور پشاور زلمی کا میچ تاخیر کا شکار ہوگیا ہے ۔میچ واش آئوٹ ہوا تو لاہور قلندر ز کی ٹیم پلے آف کیلئے کوالیفائی کر جائے گی۔