atta tarar

بھارت کو بھر پور جواب دے دیا، اب بات ہوگی تو کشمیر پر ہوگی ، عطاء تارڑ

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے نہ صرف میدان جنگ بلکہ سفارتی سطح پر بھی دشمن کو ناکام بنایا ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ شدید دھوپ میں پاک فوج سے محبت ایک حب الوطنی کا احساس ہے۔

ملک کے دفاع میں پاکستانی فوج کا کردار قابل ستائش ہے، جنرل حافظ سید عاصم منیر کی پرجوش قیادت میں ہندوستان کو کرارا جواب دیا گیا جو اسے ہمیشہ یاد رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ دشمن نے ہماری امن کی خواہش کو کمزوری سمجھاہم نے بھر پور جواب دے دیا، اب اگر کوئی بات ہو گی تو کشمیر پر بات ہوگی، اقتصادی ترقی پر بات ہوگی، ہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، سعودی عرب، ترکی، ایران اور آذربائیجان کے مشکور ہیں۔

 یہ خبر بھی پڑھیں ۔ایل اوسی پربھارتی فائرنگ،3شہری شہید،پاک فوج کا بھرپور جواب، کئی بھارتی چیک پوسٹیں تباہ،بھاری جانی نقصان کی اطلاعات

انہوں نے کہا کہ پوری قوم سوشل میڈیا اور میڈیا اینکرز کی شکر گزار ہے جنہوں نے ملک کے دفاع کے لیے مل کر جدوجہد کی۔

شہباز شریف جنگ کی نگرانی کرتے رہے اور پاکستان کے دفاع میں اپنا کردار ادا کرتے رہے جب فوج کے سربراہ کی قیادت میں الفتح میزائل فائر کیا گیا تو ہندوستان میں کھلبلی مچ گئی۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ سول اور فوجی قیادت قوم پر یقین رکھتی تھی اور ہم ملک کے دفاع کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ مائیں اپنے بچوں کی پرورش شہادت کے جذبے سے کرتی ہیں،اگر کوئی قوم اپنے سر پر کفن باندھ لے تو کوئی اسے شکست نہیں دے سکتا۔

انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی اور آرمی چیف کے فیصلوں میں تمام فورسز نے جو کردار ادا کیا ہے اسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

شہباز شریف سچ کہہ رہے ہیں، ہم نے بھارت سے1971 کا بدلہ لیا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے مزید کہا کہ پاکستان نے سفارتی سطح پر دشمن کو بھی ناکام بنایا، قوم نے متحد ہو کر دشمن کا مقابلہ کیا

انہوں نے مزید کہا کہ وہ دوست ممالک کی حمایت کے شکر گزار ہیں، اقتصادی ترقی کے سفر کو آگے بڑھائیں گے، اقتصادی میدان میں دشمن کو بھی شکست دیں گے اگر دشمن امن کو کمزوری سمجھے تو اس کا
بھرپور جواب دیا گیا ہے۔

Scroll to Top