آئی فون استعمال کرنے کے شوقین افراد کے لئے بری خبر آگئی ،مقبول گیم فورٹ نائٹ جسے اپ ڈیٹ کے لیے آف لائن لیا گیا تھا اب ممکنہ طور پر آئی فون پر دوبارہ کبھی دستیاب نہیں ہو گی۔
گیم کو گزشتہ روز سرور کی مرمت اور گیم کی تازہ ترین اپ ڈیٹس کی ریلیز کے لیے آف لائن لے جایا گیا تھا لیکن امکان ہے کہ یہ اب آئی فون پر واپس نہ آئے۔
گیم جلد ہی دیگر تمام پلیٹ فارمز بشمول پلے اسٹیشن، ایکس بکس اور پی سی پر آن لائن دستیاب ہوگی، گیم ڈویلپر ایپک گیمز نے کہا کہ ایپل کے ساتھ ایپ اسٹور کے قوانین پر جاری تنازعہ کا مطلب ہے کہ گیم ایپل ڈیوائسز پر آف لائن رہے گی۔
ایپل کے پلیٹ فارمز پر فورٹ نا ئٹ کی حیثیت برسوں سے متنازعہ رہی ہے۔ 2020 میں ایپک کو ایپ اسٹور سے ہٹا دیا گیا جب اس نے آئی فون پر گیمز کے لیے ایپل کے ادائیگی کے نظام کی ضروریات کی خلاف ورزی کی۔
پچھلے سال ایپل کو مجبور کیا گیا تھا کہ وہ صارفین کو متبادل ایپ سٹورز سے ایپس ڈاؤن لوڈ کرنے کی اجازت دے جب یورپی یونین کی قانون سازی نے کمپنی کو آئی فونز پر فورٹ نا ئٹ دوبارہ متعارف کرانے پر مجبور کیا۔
دونوں کمپنیوں کے درمیان ایک مقدمے میں حالیہ فیصلے کے بعد ایسا لگتا تھا کہ یہ گیم جلد ہی یو ایس ایپ اسٹور پر دستیاب ہو جائے گی ۔
فیصلے کے تحت ایپک کو گیم دوبارہ جمع کرانے کی ضرورت تھی لیکن اب ایپک کا کہنا ہے کہ ایپل نے گیم دوبارہ جمع کرانے کو قبول نہیں کیا ہے اس کا مطلب ہے کہ گیم کو دنیا بھر میں آف لائن لے جایا جائے گا۔