مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) پاک بھارت کشیدگی خطے میں عدم توازن بگاڑنے کی ایک کوشش تھی جس میں امریکہ ، اسرائیل اور یورپ ناکام ہوگئے۔ امریکہ نے جب دیکھا کہ چین کے مقابلے میں بھارت کی بالادستی کا خواب پاکستان نے چکنا چور کردیا توامریکی صدر ٹرمپ نے بھارت کیخلاف فیصلے دینا شروع کردیئے ۔
کشیدگی کے دوران جب اسرائیل کے ڈرونز پاکستان پر پھینکے گئے تو پاکستان نے بھی بھارت کے بعد اسرائیل پر براہ راست حملے کی تیاری کرلی تھی ، معروف ایکٹویسٹ غلام اللہ اعوان نے کشمیر ڈیجیٹل کے پروگرام میں سید غلام رضا کاظمی سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا۔
غلام اللہ اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے جب بھارت کو اس کی اصل اوقات دکھائی تو اس کے بعد بھارت میں ہلچل مچ گئی ، ٹرمپ نے بھی اپیل کمپنی کو سخت آرڈر دیا ہے۔
بھارتی وزیراعظم مودی نے اپنی سیاست اور اقتدار کو دوام بخشنے کیلئے پاکستان پر حملہ کروایا لیکن اس میں مکمل طور پر ناکام رہا اور عالمی سطح پر بہت سارے ممالک کو بھی اپنی بے وقوفی کی وجہ سے لے ڈوبا۔
غلام اللہ اعوان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے جب بھارت کو اس کی اوقات دکھائی تو اس کے بعد بھارت میں ہلچل مچ گئی ،بھارت کا اٹیمی پروگرام کبھی بھی محفوظ ہاتھوں میں نہیں رہا، یہ دہشتگردوں کے ہاتھوں میں ہے مودی سے بڑا دہشتگرد کون ہے، جس نے مسلمانوں کا قتل عام کیا،مودی حکومت اور ان کی فوج حواس باختہ ہو چکی ہے، یہ ان کے منہ کے اوپر بہت بڑی کالک لگ گئی ہے کیونکہ انکے وہم و گمان میں نہ تھا کہ پاکستان اتنا سخت جواب دے گا!
غلام اللہ اعوان کا کہنا تھا کہ ہماری سفارتی کامیابی کی یہ پوزیشن ہے کہ خطے کا سب سے بڑا ملک ہمارے پیچھے کھڑا ہے، بنگلہ دیش میں ہمارے لیے دعائیں کی جا رہی ہیں اور جنگ لڑنے کے عزم کا اعادہ کیا جا رہا ہے!
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر پی ایس ایل کا میچ دیکھنے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گئے