شہید چوک میں شمعیں روشن، کوٹلی کی طالبات کا شہداء کو زبردست خراج عقیدت

کوٹلی (کشمیر ڈیجیٹل) حالیہ سرحدی کشیدگی میں دشمن کی جارحیت کا نشانہ بننے والے معصوم بچوں، خواتین اور بزرگوں کی یاد میں یونیورسٹی آف کوٹلی کی طالبات نے شہید چوک پر شمعیں روشن کر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

شہید چوک پر آویزاں تصاویر ان بے گناہ شہداء کی عظیم قربانیوں کی گواہی دے رہی ہیں جنہوں نے وطنِ عزیز کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ اس پرامن مگر پُرعزم اظہار کے ذریعے طالبات نے دشمن کو واضح پیغام دیا کہ اہلِ کوٹلی اپنے شہداء کو نہ تو بھولے ہیں، نہ ہی ان کی قربانیوں کو رائیگاں جانے دیں گے۔

تقریب میں روشن کی گئی شمعیں صرف روشنی نہیں بلکہ امید، اتحاد اور جذبۂ قربانی کی علامت تھیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد نقیب (ڈپٹی ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز)، شوکت ملک (ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر کوٹلی)، ذوالقرنین حیدر (سٹوڈنٹس افیئرز)، تحصیلدار خالد کبیر، محمد شیزاد (ٹریژری آفس)، محمد شہزاد اور طلباء شریک ہوئے۔

یہ بھی نپڑھیں: بھارتی میڈیا کی فیک پروپیگنڈا نیوز پر کشمیری عوام کا دوٹوک ردعمل

یونیورسٹی انتظامیہ اور طالبات نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ہر محاذ پر وطن کے دفاع کے لیے متحد ہیں اور شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

Scroll to Top