بھارتی میڈیا کی فیک پروپیگنڈا نیوز پر کشمیری عوام کا دوٹوک ردعمل

بھارتی میڈیا کی جانب سے فیک نیوز پھیلانے پر کشمیری عوام کا کہنا ہے کہ ” کہتے ہیں نا، جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے!” اور بھارتی میڈیا نے یہ بات سچ کر دکھائی، جب کہ پاکستانی افواج، عوام اور مین اسٹریم وسوشل میڈیا نے یہ ثابت کر دیا کہ سچ ہمیشہ غالب آتا ہے۔

مائندہ کشمیر ڈیجیٹل کو انٹرویو دیتے ہوئے عوام کا جوش وجذبہ دیدنی تھا۔کشمیری عوام کا کہنا ہے کہ بھارت نے حالیہ دنوں میں مختلف جھوٹے دعوے کیے کہ پاکستان کے مختلف فوجی اڈوں پر حملے کیے گئے ہیں، یہاں تک کہ بعض بھارتی چینلز نے اسلام آباد پر قبضے اور پنڈی اسٹیڈیم کو تباہ کیے جانے جیسے من گھڑت دعوے بھی نشر کیے۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے اپنے ہی عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کو سوشل میڈیا پر بے نقاب کر دیا گیا۔

عوام کا کہنا ہے کہ پاکستانی الیکٹرانک، پرنٹ اور خاص طور پر سوشل میڈیا نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کے جھوٹ کا فوری اور مؤثر جواب دیا۔ ایک شہری کا کہنا تھا کہ ہندوستان نے جھوٹا پروپیگنڈا کر کے دنیا کی نظروں میں خود کو بے نقاب کر دیا، جب کہ ہمارے میڈیا اور سوشل میڈیا نے حقائق پر مبنی رپورٹنگ کی۔

ایک اور شہری کا کہنا تھا کہ “پاک-بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی پروپیگنڈے کا پاکستانی اور کشمیری میڈیا نے جس طرح منہ توڑ جواب دیا، وہ قابلِ تحسین ہے ساتھ ہی ہمارے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس نے بھی اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔

عوام نے کہا کہ بھارتی میڈیا ساری دنیا میں جھوٹ کی وجہ سے بے نقاب ہوا،ہمارے سوشل میڈیا نے بہت اچھا کردار ادا کیا اور ان کے پروپیگنڈے کو مکمل طور پر بے اثر کر دیا۔ ایک اور شہری کا کہنا تھا کہ ہندوستان اپنے گھمنڈ میں یہ سمجھ رہا تھا کہ اس کے خلاف کچھ نہی کیا جا سکتا ہےلیکن الحمدللہ ہماری فوج، میڈیا اور عوام نے بھرپور جواب دے کر اسے منہ کی کھانے پر مجبور کر دیا اور اب وہ ساری زندگی یاد رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ذہین اور تخلیقی قوم ہیں، امریکا نظرانداز نہیں کرسکتا: صدر ڈونلڈ ٹرمپ

مزید یہ کہ عوام نے سراہا کہ پاکستانی/کشمیری میڈیا اور سوشل میڈیا نے اس موقع پر نہایت ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حقائق پر مبنی مواد شیئر کیا اور ان تمام حالات کو انتہائی ہلکا لیتے ہوئے موثر طریقے سے جواب دیا۔

 

Scroll to Top