بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کو اپنی پسندیدہ اور مضبوط ٹیم قرار دیا ہے۔
سارو گنگولی کا کہنا ہے کہ بھارت کی حالیہ 50 اوورز ورلڈ کپ اور ٹی 20 ورلڈ کپ میں کارکردگی کو دیکھتے ہوئے یہ کہا جا سکتا ہے کہ وہ چیمپئنز ٹرافی کا اہم امیدوار ہے۔
انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں انڈین ٹیم کو درپیش چیلنجز پر بات کی، تاہم وائٹ بال کرکٹ میں بھارت کی مضبوطی پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا، “ٹیسٹ کرکٹ میں غیر ملکی سیریز کے دوران ٹیم کو بہتری کی ضرورت ہے، لیکن وائٹ بال کرکٹ میں بھارت کی کارکردگی شاندار ہے۔ روہت شرما اس فارمیٹ میں زبردست کھیل پیش کر رہے ہیں، اور چیمپئنز ٹرافی کے دوران ان کا کھیل مزید نکھر کر سامنے آئے گا۔”
واضح رہے کہ آئی سی سی میگا ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں ہوگا، جبکہ بھارتی ٹیم اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلے گی۔