BARISTER

مسئلہ کشمیر کے دو نہیں تین فریق،کشمیریوں کو بھی مذاکرات میں شامل کیا جائے، بیرسٹر سلطان

 کوٹلی ( کشمیر ڈیجیٹل )صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے مسئلہ کشمیر کے دو نہیں تین فریق ہیں ۔کشمیریوں کو بھی مذاکرات میں شامل کیا جائے۔

یو این او اور صدر ٹرمپ مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاکٹر جہانگیر چوہدری کی جانب سے دئیے گئے استقبالیہ میں میڈیا سے دوران گفتگو کیا ۔

بیرسٹرسلطان محمودنےکہا کہ پاکستان کی بہادر افواج نے جس جواں مردی سے بھارتی جارحیت کا دفاع کیا وہ لائق تحسین ہے

انہوں نے کہا اس جنگ کے بعد مسئلہ کشمیر دوبارہ ابھرتانظر آ رہا ہے اور یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اصل مسئلہ کشمیر ہی ہے ، ہم پاکستان کی بہادر افواج کی جر ات کو سلام پیش کرتے ہیں۔

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ ہم آپریشن ”بنیان مرصوص“ میں بھارت کے خلاف زبردست کامیابی پراپنی مسلح افواج پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں۔

 یہ خبر بھی پڑھیں ۔پاک بھارت کے کشمیر پر مذاکرات میں کشمیریوں کو بھی بٹھایا جائے، بیرسٹر سلطان

پاک فوج نے بہادری کے ساتھ بھارت کے ناپاک عزائم اور جنگی جنون کو خاک میں ملایا اور پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا، مودی سرکار نے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں پاکستان کی سرحدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادیوں کو بمباری کا نشانہ بنایا۔

مقبوضہ کشمیر کے اندر بھی پہلگام واقعہ کو بنیاد بنا کر کشمیریوں پر ظلم و جبر میں مزید اضافہ کر دیا ہے اور کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا جا رہا ہے۔

مودی سرکار کی ہندوتوا پالیسیوں، انتہاء پسندانہ رویہ اور جنگی جنون کا پردہ چاک ہو گیا ہے جس پر بھارت کے عوام بھی مودی سرکار کی ناکامی پر آواز اُٹھانے کے ساتھ ساتھ نریندر مودی سے استعفیٰ کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں۔

Scroll to Top