اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت برقرار جبکہ ڈیزل اور مٹی کا تیل سستا کردیا۔
وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت 252روپے 63 پیسے فی لیٹر برقرار ہے جبکہ ڈیزل کی2 روپے فی لیٹر سستا ہونے کے بعد نئی قیمت254 روپے 64 پیسے فی لیٹر مقرر ہے۔
اس کے علاوہ مٹی کا تیل 5 روپے 4 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 164روپے 65 پیسے فی لیٹر مقرر ہے۔
لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 4 روپے 68 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 150 روپے 65 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
سیزفائر کے باوجود متعدد بھارتی ایئرپورٹس بند،سینکڑوں پروازیں منسوخ ، جنگی طیارے بھی ہٹادیئے