1290 مختلف کیڈرز کے ڈاکٹرز کی نئی ریکروٹنگ کے احکامات جاری کر دئیے گئے

وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزیر صحت عامہ نے ڈی جی صحت عامہ ڈاکٹر فاروق احمد نور کی کاوشوں کو شرف بازیابی بخشتے ہوئے 1290 مختلف کیڈرز کے ڈاکٹرز کی نئی ریکروٹنگ کے احکامات جاری کر دئیے۔

ڈاکٹرز جائنٹ ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر کی شبانہ روز محنت رنگ لائی۔میڈیکل آفیسرز کی 161، اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کی 70 اور ڈینٹل سرجن کی 11 سیٹیں تخلیق۔تفصیلات کے مطابق حکومت آزاد کشمیر نے انقلابی اقدامات کو مذید تیز کرتے ہوئے ڈی جی صحت عامہ ڈاکٹر فاروق احمد نور کی جانب سے بارہا توجہ دلوانے اور ڈاکٹرز جائنٹ ایکشن کمیٹی وائے ڈی اے آزاد کشمیر /پی ایم اے آزاد کشمیر کی ڈیمانڈ پر تاریخی ہیلتھ پیکج کا اعلان کر دیا۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر،وزیر صحت عامہ انصر اقبال ابدالی اور ڈی جی صحت عامہ ڈاکٹر فاروق احمد نور کو مبارکباد پیش کرنے والوں کا تانتا بندھ گیا۔اس موقع پر وائی ڈی اے کا کہنا تھاکہ تقسیم میں کہیں کہیں ناانصافی ہوئی ہے لیکن پھر بھی حکومت وقت کی طرف سے قابل تعریف پیکج ہے جس پر سب کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

Scroll to Top