آزادکشمیر، کنٹرول لائن پر نقصانات کے تعین کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں بورڈز قائم

مظفر آباد: لائن آف کنٹرول اور متعلقہ علاقوں میں ہونیوالے نقصانات کے درست تعین کیلئے متعلقہ سب ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں بورڈ قائم کردیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صدر آزاد کشمیر نے بھارتی فوج کی فائرنگ کے باعث کنٹرول لائن اور متعلقہ علاقوں میں نقصانات کے درست تعین کیلئے آزاد کشمیر سیز فائر لائن انسیڈنس ایکٹ 1992 کےتحت بورڈ قائم قائم کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

بورڈز کی سربراہی متعلقہ سب ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنر کو سونپی گئی ہے جبکہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس ہیڈ کوارٹر اور سول میڈیکل آفیسر متعلقہ سب ڈویژن کوبطور ممبر شامل کیا گیا ہے۔

پرا جیکٹ منیجر لوکل گور نمنٹ / اسسٹنٹ انجینئر فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ ،متعلقہ فوجی یونٹ کی جانب سے نامزد کردہ آفیسراور متعلقہ تحصیلدار کو بھی ممبر کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

بورڈ موقع ملا حظہ کر کے نقصانات کا درست تخمینہ مرتب کرنے کے علاد ہ امداد کے حقدار کے تعین کا ذمہ دار ہوگا۔

متاثرہ مساجد کا تخمینہ7ایام میں مرتب کیا جائیگا جبکہ بورڈ15دن میں اپنی سفارشات متعلقہ ڈپٹی کمشنر کو پیش کریگا، متاثرہ افرادکے مکمل کوائف شامل کروائے جائیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بورڈ کو حسب ضرورت کسی دیگر افسر کی خدمات حاصل کرنے کا اختیار ہوگا، متاثرہ املاک کی تصاویر فائل میں شامل کی جائینگی جن سے نقصان کا اندازہ ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج نے بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا،متاثرین ایل اوسی کے نقصان کا ازالہ کرونگا،وزیراعظم انوارالحق

Scroll to Top