سیکرٹری ہیلتھ بریگیڈیئرمحمد فرید حویلی پہنچ گئے ، ہیلتھ سہولیات فراہم کرنے کی یقین دھانی

حویلی کہوٹہ (کشمیر ڈیجیٹل) سیکرٹری صحت عامہ آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر برگیڈئیر فرید نے ضلع حویلی کہوٹہ کا تفصیلی دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ ڈائریکٹر این ایم این سی ایچ پروگرام ڈاکٹر فرحت شاہین، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پونچھ ڈاکٹر نعیم الزمان، اے ڈی ایچ او پونچھ ڈاکٹر سردار سلیم خان، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر حویلی ڈاکٹر جواد افضل کیانی، اور ایم ایس ڈی ایچ کیو اسپتال ڈاکٹر تسکین راٹھور بھی موجود تھے۔

دورے کے دوران سیکرٹری صحت نے ڈی ایچ کیو اسپتال، بی ایچ یو گگڈار اور دیگر مراکز صحت کا معائنہ کیا۔ گگڈار کے دورے میں انہوں نے بی ایچ یو کی موجودہ عمارت کی مخدوش صورتحال کا جائزہ لیا اور فوری طور پر نئی عمارت کے لیے فزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی۔

سیکرٹری ہیلتھ نے علاقے کے لیے ایک عدد ایمبولینس فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا تاکہ دور افتادہ آبادی کو فوری طبی سہولت میسر ہو سکے۔ سیکرٹری ہیلتھ نے طبی عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور دیگر عملہ محدود وسائل کے باوجود بہترین خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ حالیہ کشیدہ صورتحال کے دوران ان کی پیشہ وارانہ خدمات پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

سول سوسائٹی اور صدر ایوب پریس کلب حویلی حماد الحسنین بخآری ، ذوالفقار مجید راٹھور ، الطاف راٹھور ، عمر بٹ شیراز طفیل کیانی و دیگر نمائندگان سے ملاقات میں عوام نے محکمہ صحت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ آرمی میڈیکل سیٹ اپ (MDS) کی موجودگی میں عسکری و سویلین اداروں کے درمیان مثالی کوآرڈینیشن پر بھی اطمینان ظاہر کیا گیا۔

ڈاکٹر جواد افضل کیانی کی سربراہی میں خدمات انجام دینے والی ٹیم، اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر صحت عامہ عبدالرحمن اور انکے ہمرہ ٹیم کو حالیہ کشیدگی کے دوران بطور “فوکل پرسن ایمرجنسی آپریشن” مؤثر ادارہ جاتی کوآرڈینیشن اور انتھک محنت پر خصوصی داد تحسین دی گئی۔

ڈی ایچ او ڈاکٹر جواد افضل کیانی نے ایمرجنسی اقدامات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایمرجنسی میڈیکل ڈیوٹیاں، طبی عملے کی فوری تیاریادویات و ساز و سامان کی فراہمی ،حساس علاقوں میں رسپانس ٹیموں کی تعیناتی ایمبولینس سروسز کی تیاری جیسے اقدامات بروقت کیے گئے۔ انہوں نے آئندہ کے لیے مزید تیاری، آپریشن تھیٹر کی فعالیت، نئی ایمبولینسز اور بنیادی مراکز صحت کی بہتری کو بھی ترجیح قرار دیا۔

بریفنگ میں ڈپٹی کمشنر راجہ عمران شاہین، ایس پی عطاالرحمن، مئیر بلدیہ شیخ محمد عارف، کونسلرز، صدر ایوب پریس کلب حویلی حماد الحسنین بخآری و دیگر صحافیوں اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔

برگیڈئیر فرید نے ڈپٹی کمشنر و ایس پی سے ملاقات میں سیکیورٹی، صحت اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان ہم آہنگی کو سراہا اور تمام اداروں کو بہترین کوآرڈینیشن پر مبارکباد دی۔

دورے کے اختتام پر محکمہ صحت ضلع حویلی کی جانب سے سیکرٹری ہیلتھ، MDS، سول انتظامیہ، میڈیا اور عوام کا شکریہ ادا کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ صحت عامہ کی خدمات مزید مؤثر، مربوط اور دور رس بنیادوں پر جاری رکھی جائیں گی۔
آپریشن بنیان مرصوص : پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کو دھول چٹا دی

Scroll to Top