نئی دہلی:بھارت کے سیکرٹری خارجہ وکرم مسری کو سوشل میڈیا پر انتہا پسند ہندو گروپوں کی جانب سے شدید نفرت انگیز مہم کا سامنا کرنا پڑاجس کے نتیجے میں انہیں اپنا ایکس( ٹوئٹر) اکاؤنٹ لاک کرنا پڑا۔
یہ شرمناک مہم اس وقت شروع ہوئی جب بھارت اور پاکستان کے درمیان فوری جنگ بندی کا اعلان کیا گیا جس پر کچھ انتہا پسند عناصر وکرم مسری اور ان کے خاندان کو ہدف تنقید بناتے رہے۔
بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے وکرم مسری کو ’’غدار ‘‘قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے بچے اور فیملی باہر رکھی ہوئی ہے۔
بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر ، بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجت دوول نے بھی اپنے بچے باہر کے ممالک میں سیٹل کیے ہوئے تو پھریہ لوگ کیسے کمپرومائز نہیں ہونگے، ان غدار وں نے بھارت کو بیچا ہے۔