pak air force

رافیل گرانے پر دنیا بھر کے فوجی ماہرین حیران، پا ک فضائیہ فضائوں کی حکمران،برطانوی جریدہ

 اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )ہندوستانی جارحیت پر پاکستان کے پرعزم ردعمل نے اسے بین الاقوامی سطح پر برتری دلا دی ہے، ایک غیر ملکی اخبار نے پاکستان ایئر فورس کو آسمانوں کا حکمران قرار دیا ہے۔

برطانوی اخبار نے لکھا کہ پاکستان ایئر فورس آسمانوں کی حکمران ہے، پاکستانی طیاروں نے جدید میزائلوں کا استعمال کرتے ہوئے 5 ہندوستانی جنگی طیاروں کو مار گرایا اور پاکستان نے رافیل جیسے مہنگے ہندوستانی طیاروں کو مار گرا کر اپنی فضائی برتری ثابت کی۔

یہ خبر بھی پڑھیں ۔رافیل کا تباہ ہوناانڈیا کیلئے شرمندگی کا باعث،فرانسیسی اخبارنے بھارتی فضائیہ کی کارکردگی کاپول کھول دیا

اخبار نے لکھا کہ پاکستان نے رافیل کو مار کر دنیا بھر کے فوجی ماہرین کو حیران کر دیا، جب کہ خلیجی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ تاریخ میں پہلی بار رافیل طیارے تباہ ہوئے ہیں۔

برطانوی اخبار نے لکھا کہ ہندوستان کی حکمت عملی ناکام ہوگئی، پاکستان نے فوجی محاذ پر بالادستی حاصل کی اور ہندوستان فیصلہ کن ضرب پہنچانے میں ناکام رہا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی فضائی طاقت بھارت کے لیے ایک چیلنج بن گئی ہے، اربوں روپے خرچ کرنے کے بعد بھی بھارت کو کوئی فائدہ نہیں ہوا اور رافیل جیسے جدید بھارتی طیاروں کی تباہی بھارت کے لیے ذلت آمیز شکست ہے۔

Scroll to Top