ایل او سی پر بھارتی گولہ باری سے 11 شہری شہید، 56 زخمی ہوئے: وزیر اطلاعات آزاد کشمیر

مظفرآباد : وزیر اطلاعات آزاد کشمیر پیر مظہر سعید کے مطابق گزشتہ شب لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی افواج کی بلا اشتعال گولہ باری سے 11 شہری شہید اور 56 زخمی ہو گئے، جن میں 9 بچے بھی شامل ہیں۔

مرکزی کنٹرول روم مظفرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیر مظہر سعید نے بتایا کہ بھارتی گولہ باری سے شہری شہادتوں کی مجموعی تعداد 17 ہو چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فائرنگ کے نتیجے میں 29 مکانات مکمل طور پر تباہ جبکہ 206 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

Scroll to Top