DGISPR

بھارت کی طرف سے داغے گئےمیزائل ناکام بنا دیئے گئے،فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی:ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہاہے کہ بھارت کی طرف سے داغے گئے زیادہ تر میزائل کو ایئرڈیفنس سسٹم نے فضامیں ہی تباہ کردیا تھا جبکہ  چند ایک زمین گرے جن سے پاک فضائیہ کے اثاثوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج ملک کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیارہے،بھارت کی مایوسی میں جلد ہی اضافہ کرینگے۔اپنے عوام کی حفاظت کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے۔

قبل ازیں پریس بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا تھا کہ بھارت نے اپنی جنگی جارحیت کو جاری رکھتے ہوئے نور خان ایئربیس سمیت3ایئربیسز پر میزائل داغے ہیں، اب وہ ہمارے جواب کا انتظار کرے۔

مختصرپریس بریفنگ میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایاتھا کہ نور خان ایئربیس، مرید بیس اور شورکوٹ ایئربیس کو بھارت کی طرف سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایئرفورس کے تمام ایسڈمحفوظ ہیں، بھارت نے افغانستان میں بھی میزائل داغے ہیں اور ڈرون کا حملہ بھی کیاہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت خطرناک مکاری سے پورے خطے کو جنگ میں دھکیل رہا ہے،  فضا سے زمین پر مار کرنیوالے میزائل داغے گئے ہیں ۔  ہم ڈرنے والی قوم نہیں ہیں،ہم بھارت کی مکاری،جارحیت سےمرعوب ہونے والے نہیں ہیں، اب بھارت ہمارے جواب کا انتظارکرے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اس سے قبل بریفنگ میں بتایا تھا کہ بھارت نے اپنے ہی ملک میں 6 بیلسٹک میزائل گرا دئیے ہیں، بھارت اپنے ہی ملک میں سکھوں کی آبادیوں کو ٹارگٹ کر رہا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ بھارت نے اپنے ہی ملک میں 6 بیلسٹک میزائل گرا دئیے، 5 میزائل امرتسر میں اور ایک آدم پور میں گرا ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارت کی حرکت بہت حیران کن ہے،بھارت کی اندرونی سازشوں کا شکار اقلیتی ہورہے ہیں، ہماری ساری ہمدردی سکھوں کے ساتھ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں۔

Scroll to Top