مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) آٹھمقام سیکٹر پر بھارتی فوج نے ویری لائٹ یا فلیئر(روشنی) کے گولے پھینکے جارہے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق روشنی کے یہ گولے گھوم کر با آسانی واپس چلے گئے، مقامی افراد کے مطابق آٹھمقام مقامی آبادی پر انڈیا کی طرف سے متعدد روشنی کے گولے پھینکے گئے ۔
دوسری جانب پاک فوج نےجوابی کارروائی کرتے ہوئے لیپہ ویلی پر گولے برسانے والا بھارتی توپ خانہ نیست ونابود کر دیا جس کے بعد چیک پوسٹ سے مکمل خاموشی چھا گئی۔ جس کے بعد علاقے میں ایک گھنٹے سے سکون رہا ہے ۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو باخبر کیا جارہاہے کہ وہ کسی بھی مشکل صورتحال سے بچنے کیلئے گھروں کے اندر رہیں لائن آف کنٹرول پر بھارت ڈرون سے وار کی کوشش کر رہا ہے۔
چکوٹھی ، پانڈو ، لیپا سیکٹرز میں بھارتی گولہ باری ،خاتون شہید،4افرادزخمی ، 3 مکان تباہ