اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کسی بیرونی دباؤ کو قبول نہیں کرے گا، قوم کو مطمئن رہنا چاہیے، ہم جواب دینے کے لیے 200 فیصد تیار ہیں۔
پاکستان اپنی جوابی کارروائی میں بھارتی شہریوں کو نشانہ نہیں بنائے گا، ہم صرف فوجی تنصیبات پر حملہ کریں گے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا میں جھوٹ کا سیلاب آ گیا ہے،جس طرح سے ہندوستان کو ذلت کا سامنا کرنا پڑا ہے، اسے اپنے لوگوں کو مطمئن کرنا ہوگا۔
بھارت اپنے لوگوں کو یہ نہیں بتائے گا کہ ہمیں ہر جگہ مارا پیٹا جا رہا ہے،خواجہ آصف نے کہا کہ اسرائیل اور بھارت کے درمیان اتحاد فطری ہے، دونوں اسلام مخالف اسلام سے ان کی دشمنی کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ دوست ممالک کھلے عام پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں ، ترکی اور آذربائیجان نے کھل کر پاکستان کی حمایت کی ہے ۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔امن پہلی ترجیح ہے لیکن بھارت کو جواب دیں گے، پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل
ہندوستان کے قریبی اتحادی بھی اس کی حمایت نہیں کررہے ہیں ، پاکستانی فوج لائن آف کنٹرول پر دشمن کا بھرپور مقابلہ کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کا بھرپور ردعمل اب بھی جاری ہے،ہم اس وقت دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں، روزانہ کی بنیاد پر خلیجی ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں، اور نائب وزیر اعظم روزانہ کی بنیاد پر سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور چین سے رابطے میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سفارتی کوششوں کو مزید تیز کرنے اور مزید موثر بنانے کی ضرورت ہے، اب تک ایک یا دو ممالک نے ہلکی مدد فراہم کی ہے۔
ہمارے دوست واضح طور پر اس وقت پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں،وزیر دفاع نے مزیدکہا کہ اسرائیل کا ہندوستان کے ساتھ کھڑا ہونا ایک فطری عمل ہے اور ان دونوں ممالک کی اسلام سے دشمنی کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستانی افواج بہادری سے ملک کا دفاع کر رہی ہیں۔. قوم کو مطمئن رہنا چاہیے، ہم اپنے دفاع کے لیے 200 فیصد تیار ہیں۔