بھارت بزدلانہ حرکتوں سے باز نہ آیا، پھر درانداز ی کی کوشش، پاکستانی فوج نے صبح سے اب تک 6 ڈرون مار گرائے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کی طرف سے چھوڑے گئے چار جدید اسرائیلی ہیروپ ڈرون اوکاڑہ کینٹ کے علاقے میں آبادی سے کچھ فاصلے پر فصلوں میں مار گرائے گئے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج نے وہاڑی میں ایک ڈرون، پاکپتن میں ایک اور اوکاڑہ میں چار ڈرونز کو تباہ کر دیا ہے۔
کل سے اب تک دشمن کے 35 ڈرون تباہ ہو چکے ہیں،سیکورٹی ذرائع کے مطابق تمام ڈرونز کی ریڈار پر مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔افواجِ پاکستان نے اب تک 25 اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز کو مار گرایا، آئی ایس پی آر
واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ روز بھی اسرائیلی ڈرون کے ذریعے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کی لیکن پاکستانی فوج نے سوئفٹ اور ہارڈ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے 29 ہیروپ ڈرون مار گرائے۔.
بتایا گیا ہے کہ کراچی کے ملیر شرفی گوٹھ اور گلشن حدید کے علاقوں میں دو ڈرون مار گرائے گئے سندھ کے ضلع گھوٹکی کے گاؤں سرفراز لغاری میں ڈرون گرنے سے مختیار نامی کسان جاں ہو گیا جب کہ اس کے والد عدن زخمی ہو گئے۔
پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں تین ڈرون، راولپنڈی میں تین ڈرون، گوجرانوالہ میں دو بھارتی ڈرون، شیخوپورہ کے گاؤں بہومن میں اور چکوال کے دوہمن پولیس اسٹیشن کی حدود میں ایک ڈرون کو مار گرایا گیاتھا۔