pak india flight

پاکستان کے ایئر پورٹس پر فلائٹ آپریشن بحال، بھارت نے دودرجن ہوائی اڈے بند کردئیے

پاکستان کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث بھارت خوف کا شکار ہے جس کے باعث دو درجن ہوائی اڈوں پر پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں ہندوستان کی ہوا بازی کی وزارت نے 24 ہوائی اڈوں کی عارضی بندش کی تصدیق کی۔

رپورٹ کے مطابق بھارت کی بڑی ڈومیسٹک ایئر لائنز نے مسافروں کو ہدایات میں کہا ہے کہ ان کی پروازیں ہفتے تک معطل رہیں گی۔

بشمول شمالی پنجاب کے شہر امرتسر جس کی سرحد پاکستان سے ملتی ہے ،ہندوستان کی سب سے بڑی ایئر لائن IndiGo نے بدھ کو 165 پروازیں منسوخ کیں جبکہ ایئر انڈیا اور ایئر انڈیا ایکسپریس نے بھی اتنی ہی پروازیں منسوخ کر دیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں ۔پاک بھارت کشیدگی، پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز دبئی منتقل کردیئے گئے

لاہور کے قریب واقع امرتسر ہوائی اڈے کی بندش کی وجہ سے ایئر انڈیا نے امرتسر سے نئی دہلی کے لیے دو بین الاقوامی پروازیں ری شیڈول کر دی ہیں۔

ادھر پاکستان میں کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن فوری طور پر بحال کر دیا گیا جبکہ دیگر تمام بڑے ہوائی اڈے فلائٹ آپریشن کے لیے دستیاب ہیں۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن فوری طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔

اعلان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے دیگر تمام بڑے ہوائی اڈے فلائٹ آپریشن کے لیے دستیاب ہیں۔.اتھارٹی نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی پروازوں کے حوالے سے ایئر لائن سے رابطہ کریں اور بروقت معلومات حاصل کریں۔

یہ خبر بھی پڑھیں ۔پاک بھارت فضائیہ جھڑپ حالیہ تاریخ کی بڑی ،طویل ترین لڑائی ،دنیا بھر کی افواج اس کا مطالعہ کریں گی

اس سے قبل پی اے اے نے گزشتہ شام کو کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل کرنے کے حوالے سے ایک نوٹم جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ کراچی ایئرپورٹ آدھی رات تک فلائٹ آپریشن کے لیے بند رہے گا۔

دوسری جانب لاہور کی فضائی حدود میں بند ہونے والے راستوں پر فضائی آپریشن بھی بحال کر دیا گیا ہے۔

پی اے اے نے جمعرات کی صبح لاہور کی فضائی حدود میں کئی فضائی راستے بند کر د ئیے تھے۔ایئرپورٹس اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک کے دیگر تمام بڑے ہوائی اڈے فلائٹ آپریشن کے لیے دستیاب ہیں۔

 

Scroll to Top