modhi

بیانیے کی جنگ میں شکست، مودی سرکار کی ایکس کو ہزاروں اکاؤنٹس بند کرنےکی سفارش

مودی حکومت کو ہندوستان میں بیانیے کی جنگ میں دھچکا لگا ہے، ہندوستان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کو ہزاروں اکاؤنٹس بند کرنے کی سفارش کی ہے۔

ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت نے مطالبہ کیا ہے کہ ایکس اتھارٹی 8000 اکاؤنٹس بند کرے، جن میں بین الاقوامی انسانی حقوق اور خبر رساں اداروں کے اکاؤنٹس بھی شامل ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہندوستان اکاؤنٹس بند کرنے کے لیے حکام کو ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہا۔

یہ  خبر بھی پڑھیں ۔بھارت بغیر جنگ کئے پاکستان سے ہار چکا،مودی سرکار کیخلاف آوازیں اٹھنے لگیں

پاک فضائیہ کی طرف سے رافیل طیارے گرائے جانے کے بعد مودی کو بیانیے کی جنگ میں شکست کا سامنا ہے اور بھارت کو اس کے بعد شدید سبکی ہوئی ہے ۔

مودی کی طرف  سے ایکس انتظامیہ کو درخواست کی گئی ہے کہ آٹھ ہزارکے قریب اکائونٹس کو بند کردیا جائے ۔

بھارت کے رافیل گرنے کے بعد اسے دنیا بھر میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، بھارتی سرکار شرمندگی کے باعث اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ۔

Scroll to Top