لائن آف کنٹرول کے حاجی پیر سیکٹر میں بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے بعد پاک فوج نے موثر جوابی کارروائی کی ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کرنے پر بھارتی فوج کی جھنڈا زیارت پوسٹ کو تباہ کر دیا۔جھنڈا زیارت پوسٹ کی تباہی سے دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے بھی پاک فوج کی موثر کارروائی سے دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا تھا۔اس سے قبل بھی پاکستان کی موثر جوابی کارروائیوں سے کئی بھارتی چیک پوسٹیں تباہ ہو چکی ہیں۔
اس سے قبل بھی موثر جوابی کارروائی پر بھارت کو کئی چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈا لہرانا پڑا ہے۔کنٹرول لائن کے دیگرسیکٹرز پر بھی پاک فوج کی جانب سے دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
لائن آف کنٹرول کے دیگر سیکٹرز پر بھی دشمن کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہےجس کاپاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وادی لیپہ: لبگراں گاؤں میں بھارتی فوج کی فائرنگ، رہائشی مکان اور اسکول کی عمارت کو نقصان