صرف ایک دن میں بھارت کے پانچ لڑاکا طیارے تباہ، بھارتی فضائیہ کو ایک دن میں بھاری نقصان

انڈیا کے چار سرکاری عہدیداروں نے تصدیق کی ہے کہ بدھ کو انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں تین لڑاکا طیارے گر کر تباہ ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق پاکستان فوج کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پاکستان نے پانچ انڈین طیارے مار گرائے ہیں واضح رہے کہ یہ ایکشن اس وقت لیا گیا جب بھارت نے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا، تاہم انڈیا نے اس دعوے کی تصدیق نہیں کی ہے۔

انڈین فوج نے بدھ کو کہا ہے کہ پاکستانی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر گولہ باری سے اس کے تین عام شہری مارے گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی نے انڈین فوج کے ایک بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستانی فوج نے لائن آف کنٹرول اور انٹرنیشنل بارڈر کی طرف سے آرٹلری فائر کیے۔

بھارتی ایئر فورس کو پاکستان فضائیہ کے ہاتھوں فقط ایک رات میں 956 ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

Scroll to Top