پاک فوج کی جوابی کارروائی شروع،ہر صورت بدلہ کیا جائیگا، سکیورٹی ذرائع

اسلام آباد، بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد پاک فوج نے منہ توڑ جواب دینا شروع کردیا،سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ معصوم شہریوں کے خون کا بدلہ ہر صورت لیا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق دشمن بھارت کی جانب سے کئے گئے حملے کے بعد پاک فوج ایکشن میں آگئی ہے اور پاک فضائیہ کے طیاروں نے اڑان بھر لی جو دشمن سے حساب چکتا کررہے ہیں۔

دشمن بھارت کی طرف سے مساجد کو نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ کنٹرول لائن پر بھی شدید فائرنگ کاتبادلہ کیا جا رہا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی تصدیق کی ہے کہ پاک فوج کی جانب سے جوابی کارروائی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مساجد پر حملے ہندوتوا سوچ کی نشاندہی کرتے ہیں ، پاکستان کی جانب سے زمینی اور فضائی کارروائی کی جا رہی ہے۔

 

 

Scroll to Top