وادی لیپہ، کوٹلی شہر پر بھارت کی فائرنگ، پاک فوج کا دندان شکن جواب

وادی لیپہ: وادی لیپہ کے اگلے مورچوں کے بعد بھارت نے کوٹلی شہر پر فائرنگ کردی ہے جس کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دشمن بھارت کی جانب سے وادی لیپہ کے اگلے سیکٹرز پر چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی ہے جس کا پاک فوج کی طرف سے بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا گیا ہے۔

وادی لیپہ کے بعد کوٹلی شہر پر بھارت کی جانب سے فائرنگ کی اطلاعات ہیں جس کا پاک فوج کی طرف سے منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ پہلگام واقعہ کو بہانہ بنا کر دشمن بھارت کئی بار کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کرچکا ہے لیکن پاک فوج کی جانب سے ہر بار دشمن کو دندان شکن جواب دیا گیا ہے۔

پاک فوج نے گزشتہ دنوں بھارتی فورسز کی چوکی بھی تباہ کی تھی ۔ افواج پاکستان دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہمہ وققت تیارہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، دشمن کی چیک پوسٹس تباہ

Scroll to Top