پاکستان سرحدوں سے فو ج واپس بھی بلا لے تو ڈرپوک مودی حملہ نہیں کرےگا، سابق گورنر سیتاپال

سرینگر(کشمیر ڈیجیٹل)مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر ستیا پال نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو بزدل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اگر سرحدوں سے فوج بھی ہٹا لے تو بھی ڈرپوک مودی حملہ نہیں کرے گا۔

سابق گورنر کشمیر نے پہلگام حملے پر مودی سے معافی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ سیکیورٹی اجلاس صرف گپ شپ کے لیے ہوتے ہیں۔ ستیا پال ملک نے کہا کہ بی جے پی ہندو مسلم نفرت کی سیاست کرتی ہے اور مودی قیادت کے فیصلے سیکیورٹی اداروں پر ڈال کر خود پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر ستیا پال ملک نے بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کو بزدل اور ڈرپوک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان اپنی سرحدوں سے فوجیں ہٹا بھی لے، تب بھی مودی میں اتنی ہمت نہیں کہ وہ حملہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی افواج کی بدنامی بڑھتی جا رہی ہے اور خود پاکستانی بھی بھارت پر ہنس رہے ہیں۔

بھارتی صحافی کرن تھاپر کو ”دی وائر“ کیلئے دیئے گئے ایک انٹرویو میں ستیا پال ملک نے پہلگام حملے پر مودی حکومت کو آڑے ہاتھوںلیتے ہوئے کہا کہ جس جگہ پر حملہ ہوا وہاں عام طور پر دو ہزار کے قریب سیاح ہوتے ہیں لیکن حملے کے وقت وہاں کوئی سکیورٹی تعینات نہیں تھی جس پر مودی کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے تھی۔

کرن تھاپر نے کہا کہ حملے سے صرف ایک ہفتہ قبل بھارتی وزیرِ داخلہ امیت شاہ نے کشمیر میں سیکیورٹی اجلاس کیے تھے جس پر سیتا پال نے جواب دیا کہ ان اجلاسوں کا مقصد صرف کھانے پینے اور گپ شپ ہوتا ہے۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ امیت شاہ جیسے وزرا اجلاس میں سیکیورٹی کی بجائے سیاست چمکانے آتے ہیں۔

ستیا پال ملک کا کہنا تھا کہ بی جے پی ایک ایسی جماعت ہے جو ہندو مسلم نفرت کی سیاست کرتی ہے اور اسی بنیاد پر اپنا ووٹ بینک مضبوط کرتی ہے۔ ان کے بقول مودی جب پاکستان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ سیکیورٹی فورسز پر چھوڑتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ ان میں قیادت کا حوصلہ اور ”گردہ“ نہیں ہے۔ کون جنرل حملے کی ذمہ داری قبول کرے گا؟

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں حملے کے فیصلے کے لیے نہ صرف عسکری طاقت بلکہ قیادت کا بھی امتحان ہوتا ہے، اور مودی جیسے رہنما ایسے نازک فیصلوں سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ ذمہ داری کسی اور کے سر جائے۔

انٹرویو کے دوران انہوں نے بار بار کہا کہ بھارت پاکستان پر حملہ نہیں کرے گا کیونکہ بھارت کے پاس قیادت کا وہ حوصلہ ہی نہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ پاکستان کے ایک وزیر نے بھی طنزیہ طور پر کہا ہے کہ ”اس سرحد سے فوجیں ہٹا لو، ان کو آنے دو“، کیونکہ انہیں یقین ہے کہ بھارت تب بھی حملہ نہیں کرے گا
مودی کے جنگی دعوے ٹھس ، بھارتی فوج دیوالیہ کاشکار، مغربی سرحد پر بے یارومددگار، اہم رپورٹ میں انکشاف

Scroll to Top