بھارت کے پاس جنگ کے سوا کوئی چارہ نہیں ، آئندہ 24 گھنٹے بہت اہم ،ڈاکٹر نثارانصر ابدالی

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)بھارتی میڈیا مودی کا آلہ کار بنا ہوا ہے!مودی کی انسٹریکشن پر بھارتی میڈیا فالس فلیگ آپریشن کا حصہ ہے ۔ پہلگام واقعہ کو انڈیا کسی بھی طرح سے جسٹیفائی نہیں کر پا رہا ان پر ہر روز تنقید بڑھتی جا رہی ہے اس لئے وہ کوئی نہ کوئی حرکت کرے گا! ان خیالات کا اظہار وزیرصحت آزادکشمیر ڈاکٹر نثار انصر ابدالی نے کشمیر ڈیجیٹل کے پروگرام میں نوشین خواجہ سے گفتگو میں کیا ۔

وزیرصحت ڈاکٹر نثار انصرابدالی کا کہنا تھا کہ بھارت کے پاس جنگ کے اب کوئی چارہ نہیں ، آئندہ 24 گھنٹے بہت اہم ہیں۔ مودی پے در پے غلطیاں کرتا چلا آرہا ہے جس کو جنگ کرکے ہی جسٹیفائی کرسکتا ہے۔بھارتی میڈیا مودی کا اعلیٰ کار بنا ہوا ہے، پہلگام واقعہ کو انڈیا کسی بھی طرح سے جسٹیفائی نہیں کر پا رہا ان پر ہر روز تنقید بڑھتی جا رہی ہے، اس لئے وہ کوئی نہ کوئی حرکت کرے گا

وزیرصحت ڈاکٹر نثار انصر ابدالی کا کہنا ہے کہ پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی بیانیہ ٹھس ہوگیا۔ ان کے اپنے بیانئے سے ہی بھارت پھنس رہا ہے ۔وہاں جو اسلحہ استعمال ہوا وہ امریکن تھا ۔دوسری جانب ہلاک ہونیوالوں کے جو نام لئے ان میں نیوی افسر کی فیملی بھی تھی جس نے اپنی ویڈیوز میں کہا کہ وہ زندہ ہیں انہیں کسی نے قتل نہیں کیا ان سے منسوب خبریں جھوٹی پھیلائی جارہی ہیں۔ مودی پہلگام واقعہ کو پاکستان کیخلاف بطور ہتھیار استعمال کرنا چاہتا تھا جس میں ناکام ہوا۔

وزیر صحت ڈاکٹر انصر ابدالی کا کہنا تھا کہ مودی اکھنڈ بھارت کا خواب دیکھ رہا ہے اور یہ واقعہ بھی اسی خواب سے جڑا ہوا تھا جس میں کشمیر آزادکشمیر اور بنگلہ دیش کو ہڑپ کرکے پورا کرنا چاہتا ہے جو کہ ایک دیوانے کا خواب ہوسکتا ہے لیکن حققت میں نہیں بدل سکتا۔

وزیر صحت ڈاکٹر انصر ابدالی کا کہنا تھا کہجتنے لوگوں سے میری بات ہوئی سب کے حوصلے بلند ہیں کسی کے اندر خوف و ہراس موجود نہیں لوگ پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کے لیے تیار ہیں!اگر بھارت نے کسی بھی قسم کی جاریت کی کوشش کی تو اس کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دیا جائے گا

 

<iframe width=”560″ height=”315″ src=”https://www.youtube.com/embed/Upb0B12g34w?si=YvW3DPM4sqdcyTTI” title=”YouTube video player” frameborder=”0″ allow=”accelerometer; autoplay; clipboard-write; encrypted-media; gyroscope; picture-in-picture; web-share” referrerpolicy=”strict-origin-when-cross-origin” allowfullscreen></iframe>

Scroll to Top