آزادکشمیر میں گرج چمک کیساتھ بارش،پنجاب میں بارش برسانے والا سسٹم دو دن بعد دوبارہ داخل ہوگا، محکمہ موسمیات

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔

وفاقی دارالحکومت میں بارش کا سلسلہ دو روز بعد دوبارہ شروع ہوگا،محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا سسٹم 2 روز بعد پنجاب بھر میں دوبارہ داخل ہوگا جبکہ اس وقت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے اور آئندہ ایک سے 2 روز بارش کے امکانات نہیں ۔

صوبائی دارالحکومت سمیت کئی شہروں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے جس سے موسم میں خنکی کا احساس رہے گا جب کہ ہواؤں کے چلنے سے درجہ حرارت میں کمی واقع ہو گی تاہم موسم خشک رہے گا۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 24 جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ موسمیاتی ماہرین کے مطابق 2 روز بعد مغربی سمت سے بارشوں کا نیا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگا جو موسم کو خوشگوار بنا دے گا۔
ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار ، وزیراعظم شہبازشریف آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر پہنچ گئے،ملکی صورتحال پربریفنگ

Scroll to Top