مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل )آٹھویں جماعت کے رزلٹ کارڈ کے بغیر نویں میں داخلہ ممنوع قرار پرائیویٹ ادارے طلبہ کا داخلہ قواعد کے مطابق کریں
سیکرٹریٹ ایجوکیشن، آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے سیکرٹریٹ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز رجسٹرنگ اتھارٹی (PEIRA) کے ایک اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ کسی بھی طالب علم یا طالبہ کو نویں جماعت میں داخلہ دیتے وقت آٹھویں جماعت کا رزلٹ کارڈ لازمی طور پر طلب کیا جائے گا۔
اجلاس، جو کہ 20 فروری 2025 کو چیئرمین پیئرا سید سلیم گردیزی کی زیر صدارت منعقد ہوا، میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسران نے نشاندہی کی کہ متعدد نجی تعلیمی ادارے آٹھویں جماعت میں ناکام طلباء کو بغیر رزلٹ کارڈ کے نویں جماعت میں داخلہ دے کر بورڈ میں رجسٹریشن کروا دیتے ہیں، جو قواعد کے صریحاً خلاف ہے۔
اس فیصلے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن 5 مئی 2025 کو جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت تمام تعلیمی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ طلبہ و طالبات کی نویں جماعت میں رجسٹریشن سے قبل متعلقہ ڈسٹرکٹ ایلیمنٹری بورڈ کا جاری کردہ آٹھویں جماعت کا رزلٹ کارڈ لازمی طلب کریں۔
مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ ’’وی بورڈ آف ڈسٹرکٹ ایلیمنٹری ایجوکیشن آزاد جموں و کشمیر 2014‘‘ کی دفعہ (2) 11 ذیلی دفعہ (1) اور (ii) کے تحت آٹھویں جماعت کا امتحان متعلقہ بورڈ کا دائرہ اختیار ہے اس لئے ضوابط کی خلاف ورزی کی کوئی گنجائش نہیں۔
بھارت بغیر جنگ کئے پاکستان سے ہار چکا،مودی سرکار کیخلاف آوازیں اٹھنے لگیں