آزاد کشمیر میں آج سونے کی قیمتیں بلندی پر ہیں ، مقامی صرافہ بازاروں کے مطابق 24 قیراط خالص سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 60 ہزار 100 روپے ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 8 ہزار 830 روپے میں دستیاب ہے۔
ادھر 22 قیراط سونے کی قیمت 3 لاکھ 29 ہزار 999 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت2 لاکھ 38 ہزار 10 روپے مقرر کی گئی ہے۔
دوسری جانب، پاکستان بھر میں آج کے عمومی نرخ بھی کچھ اسی نوعیت کے رہے۔ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 60 ہزار روپے جبکہ 10 گرام سونے کا ریٹ 3 لاکھ 8 ہزار 642 روپے ہے۔ اسی طرح 22 قیراط سونا 3 لاکھ 30 ہزار 85 روپے فی تولہ اور 2 لاکھ 82 ہزار 922 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ برقرار ہے۔ آج عالمی مارکیٹ میں 24 قیراط خالص سونے کی فی اونس قیمت 3ہزار3سو56امریکی ڈالرز تک پہنچ چکی ہے۔ معاشی غیر یقینی صورتحال، افراطِ زر اور عالمی تنازعات کے باعث سرمایہ کار سونے کو محفوظ سرمایہ تصور کر رہے ہیں جس کی وجہ سے قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔