اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)بھارتی طیارہ P8I تھا جس کا پاکستانی نیوی نے 4 اور 5 مئی کی درمیانی شب سراغ لگایا،پاک بحریہ نے بھارتی طیارے P8I کا سراغ لگایا اور مسلسل نگرانی میں رکھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملکی بحری سرحدوں کی محافظ پاک بحریہ ہر دم چوکس اور تیار ہے
پاکستان نیوی نے 4 اور 5 مئی کی درمیانی شب بھارتی طیارے P8I کا سراغ لگایا اور مسلسل نگرانی میں رکھا۔پاک بحریہ بھارت کی کسی بھی جارحیت کا موثر جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
خیال رہے بھارتی بحریہ کے زیر استعمال امریکی ساختہ P8I مری ٹائم پیٹرول ائیرکرافٹ نگرانی اور جاسوسی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
بھارت ایل او سی کے اطراف کسی بھی وقت کسی بھی جگہ حملہ کرسکتا ہے ، وزیر دفاع خواجہ آصف